بنگلور،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سات بار کے ڈبلیوڈبلیوی عالمی ہیوی ویٹ چمپئن البٹرے ڈیل ریو نے آج کہا کہ انہوں نے ٹی این اے کے ساتھ اس وجہ سے معاہدہ نہیں کیا کیونکہ وہ پہلوانوں کو ڈبلیوڈبلیوی جیسی رقم ادا نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ آپ جو بھی کرتے ہو اس کا بدلہ چاہتے ہو،اگر کوئی مجھے اپنی تنظیم میں چاہتا ہے تو انہیں مجھے اس کیلئے ادا کرنا ہوگا اور ڈبلیوڈبلیوی جیسا کوئی دیگر مقام نہیں ہے جو کہ سب سے بڑی لیگ ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔ڈبلیوڈبلیوی کے پاس جتنے ذرائع ہیں اتنے ٹی این اے کے پاس نہیں ہیں۔کل نان اسٹاپ ایکشن یعنی ٹی این اے کشتی کا انعقاد امریکہ میں نجی سطح پر کیا جاتا ہے۔البٹرے ہندستان کے تین روزہ دورے پر آج یہاں پہنچے تھے،یہاں پہنچنے سے پہلے وہ کولکاتہ گئے تھے۔